ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان کی کامیاب کارروائی، ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل مالکان کے حوالے
پشاور(کرائمز رپورٹر: مدثرزیب) ضلع بھر میں افسران بالا کی خصوصی ہدایات کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد خطرناک راہزن گینگ کے ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے دو عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او رفیق خان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کردئیے۔مالکان نے اپنے موبائل فونز واپس ملنے پر گلبہار پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

![]()