ملزمان مخصوص گاہکوں کو منشیات دہلیز پر فراہم کرتے تھے، بھاری مقدار میں آئس اور چرس برآمد
پشاور (کرائمز رپورٹر: مدثرزیب) صوبہ بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس پی گلبہار عمران اسلم مروت کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اپنے مخصوص گاہکوں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ منشیات فراہم کرنے میں ملوث ملزمان ابراہیم، عادل اور احسان اللہ کو موقع پر گرفتار کرلیاگیاجن کے قبضے سے 870 گرام آئس اور 2430 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے