گرفتار ملزمان میں امجد، زاہد اور سبیل خان شامل،آئس، چرس، پستول، میگزینز برآمد، مقدمات درج، تفتیش شروع

پشاور(مدثرزیب سے)ضلع پشاور میں مخصوص گاہکوں کو منشیات سپلائی کرنے والے سمگلروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او کوتوالی اعجاز خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں، آئس، چرس، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان میں امجد ولد نثار، زاہد ولد شمس الرحمن اور سبیل خان ولد میار گل شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو گرام کے قریب آئس، 3225 گرام چرس، ایک عدد پستول، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
![]()