ملزمان میں چچا بھتیجا بھی شامل،خواجہ سرائوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف

پشاور(کرائم رپورٹر: مدثر زیب) پشاور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر حسین ، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان اور ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید ریاض آفریدی نے کامیاب کاروائیوں کے دوران موٹرکار اور موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملو ث منظم گینگ کو بے نقاب کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان میں جواد ولد سید آغا، شمس الدین عرف گران ولد محمد دین اور سلیمان ولد محمد اکبر شامل ہیں جبکہ خالد ولد اسماعیل سکنہ فقیر آباد فرار شدہ ہے ،گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ تیسرا اندرون شہر جوگن شاہ کا رہائشی ہے،گرفتار ملزمان اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کارلفٹنگ، موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3عدد گاڑیاں اور 7عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان نے گینگز کے دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیںوارداتوں کے حوالے سے مدعیان ضیا الرحمن، عبد اللہ اور سید الاسلام نے تھانہ خان رازق شہید اور تھانہ شاہ قبول پولیس کو گاڑی اور موٹرسائیکل چوری کی الگ الگ رپورٹس کی تھیں، جن پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،

افسران بالا نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی،ڈی ایس پی سٹی سرکل اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول حشمت خان اور ایس ایچ ا و تھانہ خان رازق شہید ریاض آفریدی نے مشترکہ کارروائی کے دوران ملوث گینگز کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،ایس پی سٹی شاہد عدنان نے متاثرہ شہریوں کو اپنے دفتر میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں حوالہ کیں۔مالکان نے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کارکردگی کو سراہا اور پشاور پولیس کا شکریہ اداکیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے