پولیس میں کرپشن اور نااہلی کے خلاف سی سی پی او پشاور کا بڑا اقدام، ہشتنگری، خزانہ، پہاڑی پورہ، غربی، پشتخرہ اور فقیر آباد کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق معطل افسران کے خلاف کرپشن اور عوامی شکایات کی روشنی میں باضابطہ تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ان کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی ذرائع سے جمع کی گئی دولت کا سراغ لگایا جا سکے۔مزید برآں ایک سرکل ڈی ایس پی کو بھی سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اصلاح کریں، ورنہ جنوبی اضلاع میں تبادلے کے لیے تیار رہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے