ایس ایچ او احمد اللہ کی بڑی کارروائی، چرس، شراب، نقدی اور اسلحہ برآمد،مقدمات درج کر لئے گئے
پشاور(کرائمز رپورٹر: مدثر زیب) خیبرپختونخوا بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلروں، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی حوالے سے ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ احمد اللہ نے کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی ہداہات پر ڈی ایس پی فقیر آباد عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او احمد اللہ نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے، غیر قانونی اسلحہ،قماری بازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان انور، محسن، فضل قادر، قیصر، شفیع اللہ، شان، بلال، بردل، محمد اختر، محمد عاصم، عصمت اللہ، محمد رستم، اور پٹھانے خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد رائفل،دو عدد پستول، متعدد کارتوس،2بوتل شراب، آدھا کلو چرس،اور قمار بازی میں داؤ پر لگی نقدی بھی بر آمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے