کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
خیبر(نمائندہ خیبر نامہ) خیبرپختونخوا کے وزیرایکسائز خلیق الرحمن، سیکرٹری ایکسائز خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل عبدالحلیم خان کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف صوبہ بھر میں کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی انچارج ایکسائز سعود خان گنڈاپور کے زیر نگرانی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر خیبر میں نو گزے بابا کے قریب گاڑی نمبرAYU 514 اسلام آباد سے دوران تلاشی (501 کلو گرام) چرس اور (4 کلو گرام) اعلی کوالٹی آئس برآمد کر لی، دوران کارروائی ملزموں کی جانب سے ایکسائز ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد منشیات سے بھری گاڑی قابو کر لی گئی، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے