گاڑی سے 1030 گرام آئس برآمد، منشیات ہری ہور کے تعلیمی ادارے کو سمگل کی جا رہی تھی

پشاور(کراٸمز رپورٹر) پشاور میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی اور فروخت کرنے والے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات سمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر صوباٸی انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سعود خان گنڈاپور کے زیر نگرانی انسپکٹر فخر عالم خان اورانچارج فیاض خان سمیت دیگر نفری نے کاررواٸی کرتے ہوٸے ایچ گول چوک کے قریب گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانے سے 1030 گرام آئس برآمد کر کے ملزم محمد طفیل ولد محبوب خان ساکن حسن ابدال ضلع اٹک کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ آئس ہری پور کے ایک تعلیمی ادارے کے طلباء کے لٸے سمگل کی جا رہی تھی، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر کیا گیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے