پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ ایکسائز پشاور کی جائنٹ چیک پوسٹ پر غیر قانونی سپیکٹرم کے خلاف کاروائی،بس کے خفیہ خانوں سے 680 ایل ای ڈی سکرینز،25 کاٹن موبائل آئیل برآمد، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر جائنٹ چیک پوسٹ پر پشاور سے لاہور جانے والی بس نمبر CAL-1972 سے بھاری مقدار میں سمگلنگ کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ سمگلنگ کا سامان افغانی سمگلر گروہ کا تھا جو بس کے ذریعے لاکھوں روپے کا سامان سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا،سمگلرز گروپ کے چار کارندے بھی گرفتار کرلئے گئے۔ سامان اور گرفتار کئے گئے چاروں ملزمان مزید تفتیش و کاروائی کیلئے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیئے گئے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے