بنوں اور لکی مروت کے سنگم پر واقع تختی خیل/ہوید کے سرحدی علاقے میں فتنۂ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور مقامی عوام نے مشترکہ طور پر ایک بڑا اور فیصلہ کن آپریشن انجام دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگرد مارے گئے، جبکہ موقع سے سات (07) دہشتگردوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے بعد ڈی آئی جی سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تازہ ترین کارروائیوں میں مزید دہشتگرد بھی ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی پر تیزی سے کام جاری ہے اور فورسز علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر رہی ہیں۔

آر پی او سجاد خان کا کہنا تھا کہ “یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ خطے میں مستقل امن کے قیام کی جانب ایک مضبوط پیش رفت ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے تحفظ کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔ دہشتگرد جہاں بھی ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔”

آپریشن کے دوران مقامی آبادی نے بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔ علاقہ مکینوں نے مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ عوام نے واضح کیا کہ وہ اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے