وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی اور وزیرِ محکمہ ایکسائز جناب سید فخر جہان کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سیکریٹری محکمہ ایکسائز خالد الیاس اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عبدالحلیم خان کے احکامات اور گائیڈ لائن کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات کےخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماجد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور عاکف نواز خان سرکل آفیسر کے زیر نگرانی عماد خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان کی سربراہی میں لال گل خان سب انسپکٹر انچارج چوکی عجب باغ نے بمعہ دیگر نفری عجب باغ چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران تلاشی گاڑی نمبری LES 8670 سے دوران تلاشی 5.25 من (210000 گرام) چرس برآمد کی، مذید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی واضح احکامات ہے کہ“منشیات معاشرے، خصوصاً نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں، اس ناسور کے خاتمے کے لیے حکومت کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔”

مذید وزیرِ محکمہ ایکسائز جناب سید فخر جہان نے واضح ہدایات ہے کہ “منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا۔ ایکسائز فورس کو مزید متحرک اور مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔”

حکومتِ خیبر پختونخوا منشیات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کے جان و مال اور نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے