
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کے سروسز کلب میں خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیرِاہتمام 16ویں سالانہ وِنٹیج کار شو کا انعقادکیا گیا۔ کار شو میں 1935ء سے 1980ء تک کی قدیمی گاڑیاں ملک کے مختلف شہروں سے شریک ہیں۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعدکے مطابق ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی اور نمائش میں 70 سے زائد قدیمی گاڑیاں شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ کار ریلی کراچی سے روانہ ہوکر براستہ رحیم یارخان، لاہور، صوابی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچی۔نمائش میں رول رائس، کیڈیلک، مرسڈیز، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روور، مستانک، پورشی، فراری، ایم جی، وی ڈبلیو، سمیت دیگرکلاسک گاڑیاں شامل ہیں۔ کلاسک کار ریلی میں روایتی رباب موسیقی اور خٹک ڈانس رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
![]()