
پشاور (کرائم رپورٹر) ایس پی ورسک ڈویژن فدا حسین کی زیر صدارت تھانہ متھرا میں ڈی آر سی اور پی ایل سی کے ممبران کیساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں ڈی آر سی اور پی ایل سی کی حالیہ کارکردگی اور جاری کیسز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ورسک ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور سماجی تنازعات کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔
ایس پی فدا حسین نے ہدایت کی کہ چھوٹے موٹے تنازعات اور عوامی مسائل کو باہمی رضامندی سے فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے، پی ایل سی ممبران جرائم کے خاتمے اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ میں پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں۔ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے محلے کی سطح پر مشکوک سرگرمیوں، منشیات اور سٹریٹ کرائم کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ مضبوط کوآرڈینیشن رکھا جائے۔آخر میں ایس پی نے علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوامی تعاون کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور بھرپور تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔
![]()