خیبر(عبدالصمد) محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے تاریخ ساز کارروائی کرتے ہوئے تھانہ خیبر کے ایس ایچ او شیراز خان اور ان کی ٹیم نے شدید مزاحمت کے بعد منشیات سے بھری گاڑی کو اپ نے قبضے میں لیتے ہوئے کرڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق
نو گزے بابا کے قریب دوران کاروائی گاڑی نمبر AYU 514 اسلام آباد سے دوران تلاشی 501000 گرام (501 کلو گرام) چرس اور 4000 گرام (4 کلو گرام) اعلی کوالٹی آئس برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او خیبر شیراز خان نے تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر دیا۔ اس تاریخی کامیابی پر ‏سیکرٹری خالد الیاس کا ڈائریکٹر جنرل، ای ٹی او کائونٹر نارکوٹکس آپریشن اور ای آئی بی ٹیم سمیت تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو سرکاری سطح پر تعریفی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس پر پوری ٹیم نے انکا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کے مستقبل کو کسی صورت منشیات کے ذریعے تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Sho Excise Khyber Sheraz Khan

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے