ملزمان میں منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ، میں ملوث ملزمان شامل ہیں، مقدمات درج
پشاور (مدثر زیب سے) پشاور پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا، افسران بالا کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں منشیات فروش، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان عباس، محمد ہارون، سمیع اللہ، عدنان، شکیل خان اور محمد داود شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، ایک عدد پستول، ایک بوتل شراب، میگزینز اور کارتوس برآمد کیے گئے۔

![]()