ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت کا سماج دشمن عناصر، آئس، افیون ، چرس اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون

پشاور (کرائم رپورٹر ) مختلف جرائم کی روک تھام کی خاطر اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا،

ایس ایچ او تھانہ چمکنی جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں تھانہ چمکنی کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں، جس کے دوران ملزمان دلاور ، گل خان ، داؤد ، رحمان اللہ ، محمد یار ، شیر علی ، نور محمد ، شیر ولی ، بلال ، سلمان ، روح اللہ ، عثمان اور ساجد کو گرفتار کرلیا،

ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف، 6 عدد پستول، ایک کلو گرام سے زائد افیون ، 392 گرام آئس، تین کو گرام چرس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے