غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، بیان
پشاور (مدثرزیب سے) کیپٹل سٹی پولیس نے معاشرتی برائیوں کے سدباب،نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حیائی، فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، اس حوالے سے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے حیائی پھیلانے والے ملزم نور زادہ عرف لالے ولد نواب سکنہ یکہ توت کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے