صوبائی وزیر خلیق الرحمن کو ضلعی ایکسائز دفاتر کے مقررہ اہداف اور محصولات کی وصولیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
پشاور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخواہ خلیق الرحمان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جولائی اور اگست 2025 کی ریکوری اور کارکردگی کے بارے میں جائزہ اجلاس۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ ایکسائز خالد الیاس، ڈائریکٹر جنرل عبدالحلیم خان، ایکسائز ڈائریکٹرز اورتمام ضلعی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے دو ماہ (جولائی تا اگست) کے محصولات، ریکوری اور مقررہ اہداف کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ ایکسائز نے پچھلے سال دو مہینے کے ریونیو کے مقابلے میں پچھلے دو مہینوں میں ذیادہ ریونیو اکٹھا کیا ہے جس پر صوبائی وزیر خلیق الرحمان نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز کو تمام ضلعی ایکسائز دفاتر کے مقررہ اہداف اور محصولات کی وصولیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور محکمہ میں جاری مختلف انتظامی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے متعلق پیش رفت سے صوبائی وزیر ایکسائز کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی سربراہی اور رہنمائی اور محکمے کی پوری ٹیم کے محکمہ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کے آغاز میں اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے