ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے 48 پیسے تک اضافہ ہوا، جبکہ گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تقریباً 200 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح فی درجن کیلے کی قیمت میں بھی 7 روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بیف، مٹن، گڑ اور سگریٹ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 14 پیسے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 20 روپے، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4 روپے جبکہ آلو کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے تک کمی ریکارڈ کی گئی, تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے دوران مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 54 روپے 53 پیسے تک کمی ہوئی ہے، جبکہ دال ماش، دال مسور، چینی اور ڈیجیٹل گھی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے