ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ خان کی اہم کارروائی، مال مسروقہ دو لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد

پشاور (مدثرز یب سے) پشاور کے متعدد علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ خان نے اہم کارروائی کے دوران اندرون شہر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شبیر ولد جہانزیب اور عبد الحمید ولد فضل حبیب ساکنان بخشوپل شامل ہیں، جو اندرون شہر مختلف علاقوں میں گاڑیوں سے نقد رقم، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں،
تفصیلات کے مطابق مدعیان شیر شاہ اور محمد عباس نے تھانہ شہید گلفت حسین پولیس کو چوری کی الگ الگ رپورٹس درج کرائی تھی، جن پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سبحان اللہ نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم دو لاکھ روپے، لیپ ٹاپ اور قیمتی فون بھی برآمد کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()