
عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا،حکومتی رٹ ندارد، جنرل سیکرٹری جے یو آئی پی کے 75
پشاور(نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور پی کے 75 کے جنرل سیکرٹری مولانا فیض محمد دیروی نے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت بالکل فیل ہو چکی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ کارکردگی کرپشن اور انتظامی غفلت کی داستان ہے۔
ایک بیان میں جے یو آئی ضلع پشاور پی کے 75 کے جنرل سیکرٹری مولانا فیض محمد دیروی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے معیشت بیٹھ گئی ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور انہیں لاجسٹک اور تحفظ کے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی اور بدامنی عروج پر ہے۔ مولانا فیض محمد دیروی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔
![]()