کٹس دینے کا مقصد یہ ہے کہ تھانوں میں دوران ڈیوٹی کوئی اہلکار زخمی ہو تو اسے فوری طبی امداد میسر آ سکے،نمائندگان ہیلپنگ ہینڈ
بنوں ریجن پولیس دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں،ڈی آئی جی
بنوں (نمائندہ خیبرنامہ) ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان نے بنوں پولیس کے لیے فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کیں۔ اس موقع پر نمائندوں نے ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کو بریفنگ دی اور کٹس ان کے حوالے کیں۔ اس حوالے سے ہیلپنگ ہینڈ کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ بنوں پولیس ہمیشہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صفِ اول میں کھڑی ہے، اور ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ فرسٹ ایڈ کٹس فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ چوکیوں اور تھانوں میں ڈیوٹی کے دوران اگر کوئی اہلکار زخمی ہو تو اسے فوری طبی امداد میسر آسکے۔ اس موقع پر ایریا منیجر عبدالمنان شاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر لکی مروت اعجاز الحق اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بنوں بلال احمد بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے فرسٹ ایڈ کٹس مہیا کرنے پر ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنوں ریجن پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے پولیس اہلکاروں کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔

![]()