اعلیٰ افسران کی جنازہ میں شرکت، قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ڈی آئی جی بنوں
بنوں (نمائندہ خیبر نامہ) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل قدوس خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او سلیم عباس کلاچی،ایس پی سی ٹی ڈی،ایس پی انویسٹیگیشن،ایس پی ٹریفک،پاک آرمی سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی آئی جی بنوں ریجن نے اس موقع پر کہا کہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں منتقل کر کے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے