کرپشن کے بجائے صحت و تعلیم پر توجہ دی جائے، ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں

عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سامنے AIP اسکیم کے تحت ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات، جن میں پروموشن، ریگولرائزیشن اور معطل تنخواہوں کی ادائیگی شامل ہیں، کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے ڈاکٹرز کو کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھنا سراسر ناانصافی ہے، جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔ میاں افتخار حسین نے حکومت پر زور دیا کہ صحت، تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی شعبے حکومتی ترجیحات میں شامل کیے جائیں، جبکہ عوامی وسائل کو کرپشن کی نذر کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر اس کے باوجود موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف پیشہ ورانہ طبقات ڈاکٹرز، اساتذہ، تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، کیونکہ الگ الگ تحریکیں کمزور پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ریاست نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو عوام پرامن اور قانونی ذرائع سے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے، اور اے این پی ہر فورم پر ڈاکٹروں کے مطالبات کی ترجمانی اور حمایت جاری رکھے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے