ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن ڈی آئی جی سجاد خان نے فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے ایس ایچ او دمساز خان کی سی ایم ایچ بنوں میں عیادت کی۔ڈی آئی جی سجاد خان نے زخمی پولیس افسر کی خیریت دریافت کی، ان کے علاج و معالجے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کا حوصلہ پہلے سے زیادہ بلند ہے اور دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی تاکہ خطۂ بنوں میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی آئی جی سجاد خان نے زخمی ایس ایچ او کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور پولیس فورس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے