راولپنڈی: آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے اور مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور باوقار پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی.

اس موقع پر خیبرپختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید سمیت بہادر پولیس آفیسر ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان بھی شامل تھے، جن کی شرکت صوبائی پولیس کی نمائندگی کی عکاس تھی۔

فیلڈ مارشل نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس کے کردار کو داخلی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے بین الادارہ جاتی تعاون، جدید پولیسنگ اور عوامی اعتماد کے فروغ پر زور دیا۔

سینئر پولیس قیادت نے جدید سلامتی چیلنجز سے نمٹنے اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے