
سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی سربراہی میں سوات پولیس کی گزشتہ ایک سال میں مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائیاں،
542 مجرمان اشتہاری، 2055 منشیات فروش، قتل کے مقدمات میں 362 ملزمان اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 1321 ملزمان گرفتار، 355 کلو گرام چرس، 12 کلوگرام ہیروئن، 8 کلو گرام آئس، 2134 لیٹر شراب، 44 عدد کلاشنکوف، 186 عدد بندوقیں، 65 عدد رائفل، 5331 عدد پستولیں، 33044 عدد کارتوس، 65 عدد خنجر، 6 عدد ہینڈ گرنیڈ، 10 عدد مارٹرز اور 19 کلو بارود برآمد۔
تفصیلات کے مطابق () انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن "جرائم اور منشیات سے پاک خیبر پختونخوا” کے عزم کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس سوات محمد عمر خان کی سربراہی میں سوات پولیس کی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے گزشتہ ایک سال میں سماج دشمن عناصر کے خلاف منظم کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 542 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2055 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 355 کلو گرام چرس، 12 کلو گرام ہیروئن، 8 کلو گرام آئس اور 2134 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 1321 ملزمان گرفتار کرکے جن سے 44 عدد کلاشنکوف، 186 عدد بندوقیں، 65 عدد رائفل، 1533 عدد پستولیں، 33044 عدد کارتوس، 65 عدد خنجر، 6 عدد ہینڈ گرنیڈ، 10 عدد مارٹرز اور 19 کلو بارود برآمد کرلیا گیا۔ چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کر کے جن کے قبضے سے 104 موٹر سائیکلز، 20 موٹر کارز اور 20 دیگر گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سے 17 کروڑ، 9 لاکھ، 67 ہزار اور 270 روپے برآمد کر لیے گئے۔ امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 31538 افراد کے خلاف کارروائی انسدادی اور 11896 اوارہ گردوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ گزشتہ سال قتل کے مقدمات میں ملوث 362 ملزمان جیل بجھوائے گئے جبکہ کرایہ داران ایکٹ کے تحت 1290، حساس مقامات ایکٹ کے تحت 108 اور ہوائی فائرنگ میں 88 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
![]()