ٹانک: (گوہر ترین) ایم پی اے و ضلعی چیئرمین عثمان خان بیٹنی نے ضلعی صدر فرحان حکیم، رحمت کنڈی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ علاقہ گومل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے عثمان خان بیٹنی کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے گومل روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں پارٹی کارکنان اور اہلِ علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی مخالف سے نہیں بلکہ اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے دس سالہ دورِ اقتدار کا موازنہ ہمارے صرف دو سالہ دور سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گومل میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ عوامی مطالبے پر گرلز اسکول کی اپگریڈیشن، گومل بازار میں سولر لائٹس کی تنصیب اور تاریخی مقام چوگلہ کی تزئین و آرائش پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ حلقے کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام کر کے دکھائیں گے اور الیکشن مہم میں کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔

ٹانک: (گوہر ترین) ایم پی اے و ضلعی چیئرمین عثمان خان بیٹنی نے ضلعی صدر فرحان حکیم، رحمت کنڈی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ علاقہ گومل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے عثمان خان بیٹنی کے فنڈ سے تعمیر ہونے والے گومل روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں پارٹی کارکنان اور اہلِ علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے عثمان خان بیٹنی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی مخالف سے نہیں بلکہ اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے دس سالہ دورِ اقتدار کا موازنہ ہمارے صرف دو سالہ دور سے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گومل میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ عوامی مطالبے پر گرلز اسکول کی اپگریڈیشن، گومل بازار میں سولر لائٹس کی تنصیب اور تاریخی مقام چوگلہ کی تزئین و آرائش پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ حلقے کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام کر کے دکھائیں گے اور الیکشن مہم میں کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے