کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مثالی عوامی خدمات پر شیلڈز اور اسناد سے نوازا
پشاور (نیوزرپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے عوامی حلقوں کی جانب سے پشاور کے بڑے سرکاری ہسپتال خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے پی آر آ اور منیجرآئی بی پی کی بہترین خدمات پر ان کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی طور پر کمشنر آفس پشاور مدعو کیا۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بہترین خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت، سکولوں اور دیگر عوامی محکموں میں عوام کی بہترین خدمت کرنے،اچھا رویہ اختیار کرنے والے دیگر اہلکاروں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے گی جس سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بہترین عوامی خدمات میں بہتری آئے گی۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے پی آر او محمد جاوید اور منیجر آئی بی پی سبحان اللہ نے حوصلہ افزائی پر کمشنر پشاور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔


![]()