کورس نمبر 13 کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی تھے
مردان(نمائندہ خیبرنامہ) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان میں کورس نمبر 13 کی تقسیم اسناد کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی تھے۔کورس میں مجموعی طور پر 116 شرکاء نے کامیابی حاصل کی، جن میں 75 مرد اور 41 خواتین شامل تھیں۔ اس موقع پر پولیس کوٹے کے تحت 5 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ ایک شہید پولیس اہلکار کی بیٹی نے بھی کامیابی حاصل کی۔ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول عوام کو معیاری تربیت فراہم کر رہا ہے جس کے نتیجے میں باشعور اور قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیور تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خواتین کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشرتی ترقی اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔تقریب میں ایس پی ٹریفک سریر خان، ڈی ایس پی ریافت خان، انچارج ڈرائیونگ سکول یاسر عرفات سمیت دیگر پولیس افسران اور سٹاف نے بھی شرکت کی۔

![]()