ضلع بھر میں اسلحہ سمگلروں، غیر قانونی اسلحہ، منشیات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز
ایس ایچ او پہاڑی پورہ علی آدرش کی نفری سمیت مختلف کارروائیاں، چھ عدد پستول، تین ہزار گرام چرس برآمد
پشاور (کرائمز رپورٹر) ضلع بھر میں اسلحہ سمگلروں، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی آدرش نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان محمد طیب اور ادریس پسران محمد فاروق ساکنان آفریدی آباد کو گرفتارکر لیا، جو گاڑی کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنے کی ناکام کوشش کررہے تھے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار سے چھ عدد پستول سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش مجمر نے گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملوث ملزم انس جان ولد وارث خان کو گرفتارکر لیا، ملزم گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کاروائی کے دوران گاڑی سے 3642 گرام چرس برآمد کرنے سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

![]()