صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں معمول بن چکی ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں، صدر پنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس
اسلام آباد(نمائندہ خیبر نامہ)پشتون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات للہ محسود کیخلاف ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خٹک کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں آواز بلند کی۔کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک نے موقف اپنایا کہ صحافیوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں معمول بن چکی ہیں جس کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے صحافیوں کو غیر قانونی طریقے سے ہراساں کرنے پر اتر آئے ہیں جس کا سخت نوٹس لیا جانا چاہئے جبکہ فوری طور انتقامی کاروائی روکنے اور کمیٹی اجلاس میں طلب کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔کمیٹی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نمائندگی پشتون جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نائب صدر سردار یوسفزئی نے کی انہوں نے کمیٹی کو ڈپٹی کمشنر تنویر خٹک کی کرپشن اور انتقامی کاروائیوں کی دستاویزات بھی فراہم کیں۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے