صنعت کار اور تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،ان کا تحفظ اور پرامن کاروباری ماحول فراہم کرنا پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے،میاں سعید احمد
پشاور (کرائمز رپورٹر: مدثر زیب) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے سربراہ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سرحد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ، صدر سرحد چیمبر آف کامرس فضل مقیم، تاجر تنظیموں اور انجمن تاجران کے رہنما سمیت صنعت کار اور تاجر برادری کے نمائندے موجود تھے۔دورے کے دوران شہر کی سکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور پولیس و تاجروں کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے دورہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صنعت کار اور تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کا تحفظ اور پرامن کاروباری ماحول فراہم کرنا پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔شہر میں امن و امان کے قیام اور سماج دشمن عناصر، قبضہ مافیا، سود خوروں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، اسلحہ نمائش، منشیات فروشوں، قماربازوں اور سوشل میڈیا پر بے ہودہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔سی سی پی او نے سیف سٹی پروگرام میں اب تک ہونے والے پیش رفت، شہر میں دستیاب نفری، لیڈیز پولیس کی تعیناتی،تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈی آر سی اور پی ایل سی کی مزید فعالی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور اور نواحی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بھی جاری ہیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل، پولیس اور ٹریفک نفری پر بھی اپنے تحفظات پیش کیے، جس پر سی سی پی او نے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔صدر سرحد چیمبر فضل مقیم اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صنعتی زونز میں فراہم کی گئی سکیورٹی پر اطمینان ظاہر کیا اور سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے