ڈاکٹر میاں سعید احمد کا سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا،زخمی پولیس اہلکار کی عیادت
پشاور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے سی ٹی ڈی تھانہ میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی پولیس اہلکار زیت اللہ کی عیادت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس پی کینٹ احتراز خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور علاج معالجے کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ پولیس فورس کی قربانیاں ہمیشہ فخر کا باعث رہیں گی، اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے