پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے کے مال خانے میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ تھانے میں پڑے ہوئے پرانے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود باقی ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی، جس سے وقفے وقفے سے مزید دھماکے سنائی دیے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تھانے میں موجود قیدیوں اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مزید دھماکوں سے بچا جا سکے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے بلکہ پرانے بارودی مواد کے اچانک پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس ضرور پیدا ہوا، تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ جلد سامنے لائی جائے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے