دورے کے دوران تھانے آنے والے سائلین سے ملاقات،سائلین کی فوری، شفاف اور مؤثر دادرسی ہر حال میں یقینی بنائی جائے،محرر سٹاف کو ہدایت
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اچانک تھانہ پشتخرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد اور ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف بھی موجود تھے۔سی سی پی او نے تھانے کے ریکارڈ، مختلف رجسٹرات، نفری سٹیٹمنٹ، حوالات، مالخانہ، صفائی ستھرائی اور مجموعی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانے کی عمارت، پولیس اہلکاروں کے رہائشی بیرکس، وائرلیس سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈی آر سی کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران سی سی پی او نے تھانے میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی ان کے مسائل غور سے سنے اور محرر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ سائلین کی فوری، شفاف اور مؤثر دادرسی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ریکارڈ کی درستگی، صفائی ستھرائی اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر سی سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور محرر سٹاف کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ تھانوں کو عوامی خدمت کے حقیقی مراکز بنایا جا رہا ہے، جہاں شہری خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کریں۔


![]()