پولیس لائنز پشاور میں تقریب، شہداء کی فیملیز اور غازیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں، س سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد
پولیس شہداء نے قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کیں، ان کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی، تقریب سے خطاب
پشاور (مدثرزیب سے) سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ایس ایس پی کوآرڈی نیشن خالد خان سمیت دیگر پولیس افسران اور شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران مالی امداد کے تحت 150 پولیس شہداء کے لواحقین کو فی فیملی پچاس ہزار روپے کے چیکس پیش کیے گئے۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس کی جانب سے شہداء کی فیملیز اور غازیوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے اصلاحات اور ہر ممکن اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء نے قیامِ امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق شہداء کے خاندانوں اور غازی اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دلیروں کی فورس ہے جس کی تاریخ بہادری، قربانی اور خدمت سے عبارت ہے۔ شہداء ہماری پہچان اور ہیرو ہیں، جبکہ غازی ہماری شان ہیں جنہوں نے امن کے قیام کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات انجام دیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے