عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف کیپٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید کا اقدام
پشاور (مدثر زیب) پشاور کے پوش علاقے گلبہار میں بڑھتی ہوئی رہزنی و سنیچنگ وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کا جینا مشکل، خوفناک وارداتوں نے پولیس نظام پر سوال اٹھا دیا۔ متاثرہ افراد تھانے کے چکر پر چکر کاٹ رہے ہیں، مگر پولیس کا جواب ہمیشہ ایک سا:“کل آ جاؤ، پرسوں آ جاؤ”۔ کارروائی کی بجائے صرف وعدوں اور بیانات سے نظام چلنے لگا، عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور کے چیف کیپٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید نے تھانہ گل بہار کے ایس ایچ او رفیق خان کو ہٹا دیا اور فوری طور پر لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے گل بہار میں رہزنی، سنیچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جبکہ شہریوں کی جانب سے شکایات تھی کہ انکے مقدمات درج نہیں ہوتے۔

![]()