ایل آر ایچ میں علاج معالجے کی ناقص صورتحال، ایل آر ایچ میں علاج معالجے کی ناقص صورتحال، مریضوں کا پرائیویٹ کلینکوں کا رخ — شہریوں کا وزیر اعلیٰ سے ایکشن لینے کا مطالبہ
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کی وبا بے قابو ہو چکی ہے اور درجنوں افراد اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظامیہ نے عوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل آر ایچ میں اس وقت ڈینگی کے علاج کے لیے خاطر خواہ اقدامات موجود نہیں، جس کے باعث متعدد مریضوں نے پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کر لیا ہے۔ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو صرف پروواس لگا کر وقتی طور پر بخار کم کیا جاتا ہے اور انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لاعلمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل آر ایچ انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر ڈینگی کے علاج کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی خاموشی نے بھی عوامی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کی وبا بے قابو ہو چکی ہے اور درجنوں افراد اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظامیہ نے عوام کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق ایل آر ایچ میں اس وقت ڈینگی کے علاج کے لیے خاطر خواہ اقدامات موجود نہیں، جس کے باعث متعدد مریضوں نے پرائیویٹ کلینکوں کا رخ کر لیا ہے۔ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو صرف پروواس لگا کر وقتی طور پر بخار کم کیا جاتا ہے اور انہیں گھر بھیج دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لاعلمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہو جاتی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل آر ایچ انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیا جائے اور فوری طور پر ڈینگی کے علاج کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی خاموشی نے بھی عوامی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
![]()