عاصم ایڈوکیٹ قتل میں ملوث چارسدہ سٹی پولیس سٹیشن کے سابق ایس ایچ او کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد عاصم ایڈوکیٹ قتل میں ملوث ہونے والے چارسدہ سٹی پولیس اسٹیشن کے سابق ایس ایچ او بہر مند شاہ باضابطہ طور پر اپنی گرفتاری دیدی۔ بہر مند شاہ کو ہفتے کے روز چارسدہ کے سیشن کورٹ میں جسمانی ریمانڈ کے لیے شعبہ تفتیش کے عملے نے پیش کیا۔ ملزم بہر مند شاہ کو بکتر بند گاڑی میں کچہری لایا گیا جبکہ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے،وکلاء کی بڑی تعداد کچہری میں موجود تھی جنہوں نے پیشی کے موقع پر قاتل قاتل کی نعرے لگائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم بہر مند شاہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی جبکہ ملزم کو پیر کے روز دوبارہ اسی عدالت میں اقبال جرم کے لیے پیش کیا جائے گا۔


![]()