افسوسناک واقعہ بیاکند روڈ، اینزرگے ڈاگ کے علاقے میں پیش آیا
فائرنگ کے وقت ٹیم میں خواتین ورکرز بھی موجود تھیں جو محفوظ رہیں
سوات(نمائندہ خیبرنامہ)تحصیل مٹہ میں قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور سوات لیویز فورس کے اہلکار عبدالکبیر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ بیاکند روڈ، اینزرگے ڈاگ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم معمول کے مطابق گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی۔ فائرنگ کے وقت ٹیم میں خواتین ورکرز بھی موجود تھیں، جو محفوظ رہیں۔ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:“یہ ایک بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے۔ شہید عبدالکبیر نے قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے اپنی جان قربان کی، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔”ڈپٹی کمشنر سوات نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی، کیونکہ یہ مہم بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے