ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں، آئس،اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان دھر لئے
پشاور (کرائمز رپورٹر: مدثرزیب) مختلف جرائم کی بیخ کنی سمیت قیام امن کی خاطر افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا،ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ علی ادرش نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آئس سمیت اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا،کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں آئس سمیت اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان مختیار عرف موٹا، ذیشان، احدا للہ اور محسن کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضے سے چار عدد پستول، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے