عزیر خان کی پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی، گاڑی اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

پشاور(مدثر زیب سے) ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، ڈالہ کلچر، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے،افسران بالا کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون عزیر خان نے ڈالہ اور گن کلچرل کے خلاف کامیاب کارروائی کے دوران ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں حسن ولد شیراز، شاہ زین ولد نصیر الدین اور حجاب ولد املاح الدین شامل ہیں جو تھانہ یونیورسٹی ٹاون کے علاقہ بورڈ بازار میں گاڑی میں اسلحہ نمائش اور ڈالہ کلچر کی شومنٹ کررہے تھے اور گاڑی پر پولیس سرچ لائٹ بھی لگائی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، دو عدد رائفل، ایک عدد پستول، میگزینز، پولیس سرچ لائٹ اور متعدد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے