مسعود احمد شہید اہلکار کی رہائش گاہ پر بھی گئے، لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، مسعود احمد
پشاور(کرائمز رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے گزشتہ شب شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد عاطف کے قبر اور رہائش گاہ علاقہ متھرا چارپریزہ پر حاضری دی۔ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے نے یہ بھی یقین دلایا کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندان کساتھ مکمل تعاون جاری رہے گا

![]()