ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاکف انجم کی کاورائی، آلہ قتل برآمد، ملزم سے مزید تفتیش جاری
پشاور (رپورٹر: مدثر زیب)ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاکف انجم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم میر افضل نے سڑک کے کنارے گاڑی ہتھ ریڑی کے تنازعہ پر مقتولین رحیم گل اور نعمت خان کو زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا،تفصیلات کے مطابق مدعی حمید گل ولد ثناء گل نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو اپنے بھائی مقتول رحیم گل اور نعمت گل کے قتل کی رپورٹ کی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے دوہرے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاکف انجم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس ایچ تھانہ فقیر آباد عاکف انجم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران واقعہ میں ملوث ملزم میر افضل ولد خان میر سکنہ قاضی کلے کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران دوہرے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو زبانی تکرار کا شاخسانہ قرار دیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے