ایس پی ہیڈکوارٹر علی گوہر نے لائن اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا

پشاور(مدثر زیب سے) ایس پی ہیڈکوارٹر علی گوہر نے لائن افسر ملنگ جان، ڈی اے آر انچارج خطاب گل اور او ایس آئی صداقت کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر علی گوہر نے کہا کہ ایسے محنتی اور ذمہ دار افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور فرائض سے لگن کو سراہا۔
![]()