عید ملن تقریب میں بیرون ملک سے ریڈیو لسنرز کی آ ن لائن شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ اسلم قادری نے پڑھی۔ ایف ایم 101 کے سینئر آرجے محمد فرحان خان سیالکوٹ میں موجود تھے اس لئے اس سال کی عید ملن پارٹی انہی کے نام سے منسو ب کی گئی۔
تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد سٹیج سیکرٹری کے فرائض آرجے عثمان بٹ نے انجام دیئے۔ اس کے ساتھ تقریب کا باقائدہ آغاز سرپرست اعلیٰ خالد لطیف (چیف ایڈیٹر سٹی میگ) کی سرپرستی میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ” فنکار بنا نہیں جاتا، فنکار پیدائشی ہوتا ہے۔”
فرحان خان کو ہم نے ریڈیو پروگرامز کے علاوہ مختلف قسم کے ریلیف پروگراموں میں لوگوں کی مدد کرتے دیکھا ہے۔وہ نہایت نفیس انسان ہیں۔ ان کے اعزاز میں تقریب رکھنا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے صدر زاہد حسین نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہاکہ آرجے اور لسنرز کا رشتہ بہت انمول ہے۔ کسی اداس شخص کو ہنسانا بھی نیکی ہے۔ آرجیز اپنے پروگرامز میں کتنے لسنرز کے لئے ہنسی کا باعث بنتے ہیں شاید وہ خود بھی نہیں جانتے۔ محترم آرجے فرحان خان ہم لسنرز کے لئےعلم کا مرکز ہیں۔
اس عید ملن پارٹی میں شامل سامعین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں جو آپس میں سب کو جوڑ کر رکھتے ہیں۔ فرحان خان کی موجودگی سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب کے ممبران کے لئے باعث فخر رہی۔ تمام مہمانوں نے فرحان خان کی کاوشوں کو سراہا خواہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے ہوں یا ریڈیو کے لئے ہوں، فرحان خان سچے دل کے خوبصورت انسان ہیں۔ سامعین میں انور جاوید بھٹی، استاد لیاقت، چوہدری اشرف باجوہ مرحوم (بانی سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب) ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اور بانی سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب چوہدری اشرف کہگ صاحب گل بہار والے،ان کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی گئی، رانا بوٹا اور استاد منیر لسنرز نے اس تقریب کو سراہا۔
آرجے علی قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرحان خان ہمارے استاد ہیں اور یہ عید ملن پارٹی ہمارے سامعین کو آپس میں جوڑ کر رکھنے کا ایک بہانہ ہوتا ہے۔
سینئر رہنما سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب طارق خیام (جرمنی)انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سامعین کی حوصلہ افزائی ہو تو ریڈیو کی طاقت اسی میں ہے۔ سینئر رہنما سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب جاوید عنایت(انگلینڈ) نے کہا کہ ایسے پروگرام درحقیقت ریڈیو کی طاقت ہوتے ہیں۔ آرجے محمد جلیل بھائی، آواز ریڈیو نیٹ ورک(انگلینڈ) نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے سامعین کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے . ثنا اللہ ہاشمی یو کے فیصل آ باد سےجاوید رحمانی ، باٹا پور لاہور سے مقصود احمداسلم شاہد (ناروے) سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب، یونس سلہریا (معاون خصوصی)، اکبر جمیل باجوہ(میڈیا ایڈوائزر) اور خواجہ مجسم زرخیز (معاون خصوصی)، ایڈووکیٹ حافظ کاشف منیر(قانونی مشیر سیالکوٹ ریڈیو لسنرز کلب) سیالکوٹ سے یہ تمام لوگ شریک ہوئے اور پروگرام کی شان بڑھائی۔میڈیا پارٹنر طلال ادریس اور سرکولیشن مینجر سٹی میگ رفیق رحمت نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور میڈیا کوریج کے فرائض سر انجام دیئے۔

Loading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *