ٹانک: (گوہر ترین)گومل نوجوان تحریک کی کال پر گومل میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل گومل، سرنگزونہ، شیخ اتار، ڈبرہ اور تتہ کے عمائدین نے شرکت کی۔ جرگہ کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے گومل کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
جرگہ اعلامیہ کے مطابق پانچوں یونین کونسلز پر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں تمام علاقوں کو برابر نمائندگی دی گئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گومل آبادی، وسائل اور جغرافیائی لحاظ سے تحصیل بننے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے، اس کے باوجود اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو صوبائی اسمبلی میں اٹھائیں اور وزیراعلیٰ تک گومل کے عوام کی آواز پہنچائیں۔ جرگہ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئی تحصیل کے قیام کے لیے ایک آزاد اور غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ کیا جا سکے۔رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ گومل کے تحفظات اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور فیصلوں پر نظرثانی کی جائے۔ جرگہ نے یہ بھی کہا کہ تحصیل سے متعلق فیصلے بند کمروں میں کرنے کے بجائے عوامی مشاورت سے کیے جائیں۔پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ گومل کے عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور انہیں ترقیاتی عمل سے محروم رکھا گیا ہے۔ شرکاء نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے