خیبرسے (امان علی شینواری )

امان علی شینواری صدر جبکہ ہجرت علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل کے انتخابات انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر خیبر بار کے صدر ابرار آفریدی ایڈووکیٹ، تاج محل ایڈوکیٹ اور احمد اللہ خٹک ایڈووکیٹ کی نگرانی میں شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچ گئے واضح رہے کہ 26 دسمبر تک چونکہ دیگر ممبران نے کسی عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے تھے اس لئے صدر امان علی شینواری سمیت کابینہ کے دیگر نامزد عہدیداران بلا مقابلہ منتخب قرار دئے گئے جبکہ صرف جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ہجرت علی آفریدی اور جبران شینواری کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہجرت علی نے 11 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ جبران شینواری نے نو ووٹ حاصل کر کے ہار گئے۔ ڈسٹرکٹ بار خیبر کے صدر نے باقاعدہ پریس کلب الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا اور کہا کہ پرامن اور جمہوری انداز میں ووٹنگ کا عمل مکمل کرنے میں میڈیا کے نمائندوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا انہوں نے وکلاء، صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر لنڈی کوتل کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایس ایچ او لنڈی کوتل زاہد آفریدی نے ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت پر مکمل سیکیورٹی فراہم کی لنڈی کوتل کے چئیرمین شاہ خالد شینواری، کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مجیب شینواری اور آفتاب شینواری سمیت دیگر مقامی لوگوں نے لنڈی کوتل بار کونسل کے اندر پریس کلب کی کابینہ کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کا جائزہ لیا اور پرامن اور جمہوری انداز میں الیکشن کے عمل کو انجام تک پہنچانے کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ سینئر نائب صدر احمد نبی، نائب صدر پرویز آفریدی، جوائنٹ سیکرٹری شاہد علی آفریدی، فنانس سیکرٹری ساجد خان اور پریس سیکرٹری راحت شینواری منتخب قرار پائے۔ الیکشن نتائج کا اعلان سنتے ہی مقامی لوگ مبارک باد دینے کے لئے امڈ آئے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے