
پشاور (فیاض شاداب)مینگورہ پریس کلب کے سابق چئیرمین فیاض ظفر نے پریس کلب پشاور الیکشن میں ایم ریاض اور دیگر دوستوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اتنی بڑی اکثریت کے ساتھ ایم ریاض کی کامیابی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ واقعی صحافیوں کے خدمتگار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب پشاور کے تمام کامیاب دوست صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
![]()